download (5)

چیمپئینز ٹرافیٜ: بنگلہ دیش کو انگلینڈ کے ہاتھوں شکست

اوول : چیمپئینز ٹرافی میں گروپ اے کے پہلے میچ میں انگلینڈ نے بنگلہ دیش کو ہرا دیا۔ بنگلہ دیش نے 306 رنز کا ہدف دیا تھا جو انگلینڈ کی ٹیم نے دو وکٹیں گنوا کر حاصل کرلیا۔انگلینڈ کی جانب سے بلے باز جوروٹ ناقابل شکست اننگز کھیلی انہوں نے 133 رنز بنائے ۔ کپتان مورگن 75 رنز بنا کر ناٹ آوٹ رہے ۔ انگلینڈ کے ایلکس ہیلز نے 95 رنز بنائے ۔ 306 رنز کا ہدف دو وکٹو ں کے نقصان پر 48 ویں اوورز میں پورا کیا ۔ اس سے قبل انگلینڈکی ٹیم نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا، اور بنگلا دیش کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی ،جس پر بنگلہ دیش نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50اوورز میں 6کھلاڑیوں کے نقصان پر 305 رنز بنا ئے۔تمیم اقبال نے 142 بالز پر 12چوکوں اور 3چھکوں کی مدد سے سب سے زیادہ 128 رنز اسکور کیے۔مشفق الرحیم 79 رنز بنا کر نمایاں اسکور کرنے والوں میں دوسرے نمبر پر رہے۔انگلینڈ کی جانب سے پلنکٹ نے 4 جبکہ اسٹوکس اور جیک بال نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔بنگلہ دیش کی جانب سے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *