download

خون کے خلیات کی اہم ضرورت ، پلیٹ لیٹس تیار کرنیوالا ماسٹر سوئچ دریافت

ورجینیاٟ: خون کے اہم خلیات کی کمی پورا کر نے کے لئے پلیٹ لیٹس تیار کرنے والا ماسٹر سوئچ دریافت کرلیا گیا ۔ یہ ماسٹر سوئچ ضرورت پڑنے پر مختلف اقسام کے پلیٹ لیٹس تیار کرسکتا ہے جس سے اہم خلیات کی کمی پوری ہو سکے گی ۔ اس اہم دریافت کا سہرا یونیورسٹی آف ورجینیا اسکول آف میڈیسن کے ماہرین کی ایک ٹیم کے سر جاتا ہے اس دریافت سے نہ صرف پلیٹ لیٹس کی پیداوار بڑ ھے گی بلکہ ضرورت پڑنے پر نوزائیدہ بچوں یا بالغوں کےلیے جداگانہ اقسام کے پلیٹ لیٹس بھی تیار کئے جا سکیں گے ۔ ہڈی کے گودے میں موجود خلیات کا حیاتی کیمیائی ٴٴماسٹر سوئچٴٴ یہی کام کرتا ہے جو صحت مند جسم میں بہ وقتِ ضرورت پلیٹلیٹس کی زیادہ مقدار بنانے کا باعث بنتا ہے۔ اس دریافت کے بعد جب یہ سوئچ پیٹری ڈش میں رکھے گئے ہڈی کے گودے سے لیے گئے خلیات پر آزمایا گیا تو اس سے زیادہ مقدار میں پلیٹلیٹس بننے لگے جبکہ وقت بھی خاصا کم صرف ہوا۔ یہی نہیں بلکہ تھوڑے سے مختلف حالات میں اس سوئچ نے اپنی کارکردگی میں تبدیلی کرتے ہوئے ایسے پلیٹلیٹس بنانا شروع کردیئے جو نوزائیدہ بچوں کے خون میں پائے جاتے ہیں۔ماہرین کو امید ہے کہ اس ماسٹر سوئچ کا طریقہ کار بہتر طور پر سمجھنے کے بعد خون کی مختلف بیماریوں میں مبتلا افراد کا علاج بھی ہوسکے گا اور متبادل ذرائع سے پلیٹلیٹس کی زیادہ مقدار فراہم کرتے ہوئے عطیہ کردہ خون پر انحصار بھی کم سے کم کیا جاسکے گا۔ واضح رہے کہ ہمارے خون میں سرخ خلیات کے علاوہ ٴٴپلیلٹیٹسٴٴ ٟPlateletsٞ کہلانے والے خلیات بھی پائے جاتے ہیں جو ضرورت پڑنے پر خون کے لوتھڑے بنا کر زخم سے خون کا بہاؤ روک کر ہماری جان بچاتے ہیں۔ نوزائیدہ بچوں کے خون میں پائے جانے والے پلیٹلیٹس کی جسامت کم ہوتی ہے جبکہ بڑی عمر کے لوگوں میں یہ نسبتاً زیادہ جسامت کے حامل ہوتے ہیں۔خون کے سرخ خلیات کی طرح پلیٹلیٹس بھی ہڈی کے گودے میں بنتے ہیں لیکن سرخ خلیات کے مقابلے میں ان کی مقدار بہت کم ہوتی ہے جبکہ اب تک انہیں جسم سے باہر، مصنوعی ماحول میں تیار کرنے کی کوششیں بھی کسی خاص کامیابی سے ہم کنار نہیں ہوسکی ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ آج تک پلیٹلیٹس کی تمام ضرورت عطیہ کردہ خون سے ان خلیات کو علیحدہ کرکے پوری کی جارہی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *