405820-WajahatAtrayphotoexpress-1341849421-961-640x480 copy

موسیقار وجاہت عطرے انتقال کر گئے

لاہورٟ: نامور موسیقار وجاہت عطرے68 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ انہوں نے سوگواران میں 3 بیٹے اور ایک بیٹی کو چھوڑا ۔ انہیں دل کا دورہ پڑنے کے بعد ایک ہفتہ قبل جناح ہسپتال منتقل کیا گیا تھا جبکہ اس سے ایک ماہ قبل انہیں فالج کا اٹیک بھی ہو چکا تھا ۔وجاہت عطرے نے اپنی فنی زندگی کا آغاز 1967 میں فلم پرستان سے کیا اور پھر ترقی کے منازل طے کرتے ہوئے مکھڑا ، چن وریام ، نوکر وہٹی دا، شیرخان، صاحب جی، سالا صاحب، چڑھدا سورج اور عشق خدا جیسی لازوال فلموں میں اپنی دھنوں کا جادو جگایا۔پاکستان میں فلمی دنیا کے حالات کے پیش نظر وہ ایک عرصے سے بے روزگار تھے اور اسی پریشانی کے الم میں انہیں فالج کااٹیک ہوا انہیں علامہ اقبال ٹاون میں پرائیوٹ اسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں ان کے علاج معالجے کا بل بہت زیادہ ہوگیا جسے وہ ادا نہیں کرسکتے تھے اور پھر حکومت پنجاب نے ان کے مفت علاج کا اعلان کیا تھا اورایک ہفتہ قبل انہیں دل کا دورہ پڑنے کے بعد جناح اسپتال منتقل کیا گیا تھا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے وجاہت عطرے کا شمار فلم انڈسٹری کے چند موسیقاروں میں ہوتا ہے جن کے سپرہٹ نغمات کی تعداد 3 ہزار سے زیادہ ہے۔ انہوں نے 40 سالہ کیرئیر کے دوران دو سوسے زائد فلموں کی موسیقی ترتیب دی اور ان کے گانوں کو تقریباً تمام گلوکاروں نے گایا جن میں ملکہ ترنم نورجہاں بھی شامل ہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *