pakistan-reorganisation-act3 copy

پنجاب ، خیبر پختونخواہ ، بلوچستان اور سندھ کے بجٹ کے خدو خال

لاہور: پنجاب ، خیبر پختونخواہ ، بلوچستان اور سندھ کے بجٹ کے خدو خال سامنے آگئے پنجاب حکومت کا کل بجٹ 1667.94ارب،سندھ کا 963.34 ارب،خیبرپختونخواہ حکومت کا 574.54 ارب اور بلوچستان حکومت کا آئندہ مالی سال کا بجٹ 268.45 ارب روپے کے قریب ہونے کا امکان ہے۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت کا کل بجٹ 1667.94 ارب روپے کے قریب ہونے کا امکان ہے غیر ترقیاتی اخراجات 849 عشاریہ 95 سے بڑھ کر 985.94 ارب جبکہ ترقیاتی بجٹ 550 ارب روپے سے بڑھ کر 682 ارب روپے کی تجویز سامنے آئی ہے۔سندھ حکومت آئندہ مالی سال کا کل بجٹ 963.34 ارب روپے کے قریب ہو سکتا ہے ،غیر ترقیاتی اخراجات 572 عشاریہ 76 ارب سے بڑھ کر آئندہ مالی 641.49 ارب جبکہ ترقیاتی اخراجات کا بجٹ 265 عشاریہ 99 ارب سے بڑھ کر 321.85 ارب روپے کی سفارشات دی گئیں۔خیبرپختونخواہ حکومت کا آئندہ مالی سال کا بجٹ 574.54 ارب کے قریب جا سکتا ہے ،غیر ترقیاتی اخراجات کا بجٹ 333 ارب سے بڑھ کر 382.95 ارب کرنے کی سفارش کی گئی،ترقیاتی اخراجات کا بجٹ 161ارب سے بڑھ کر 191.59ارب کی تجویز سامنے آئی ہے۔ بلوچستان کے بجٹ کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ اس مرتبہ یہ مالی بجٹ 268.45 ارب روپے تک چلا جائیگا ۔
õ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *