Can-Nawaz-Sharif-Government-Complete-the-Five-Year-Tenure-or-will-it-Give-in-to-the-Pressure

پاکستان میں سرمایہ کار پالیسیاں لبرلائز کردی گئیں۔ نواز شریف

کولون: وزیراعظم میاں نواز شریف نے کہا ہے پاکستان میں سرمایہ کاری کو مکمل قانونی تحفظ حاصل ہے،سرمایہ کارپالیسیوں کو لبرلائز کر دیا گیا ۔،توانائی کے منصوبوں پر تیزی سے کام کیا جارہا ہے،پن بجلی کے علاوہ پاکستان میں دوسرے ذرائع سے بجلی پیدا کرنے کے مواقع موجود ہیں اور حکومت نے صحت ،تعلیم کے شعبے میں غریب اور نادارطبقے کے لئے متعدد اقدامات کئے۔انہوں نے ون بیلٹ ون روڈ پاکستان سرمایہ کاری فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہانگ کانگ دنیا کی معیشت میں اہم کردار ادا کررہا ہے،پاکستان کا جغرافیائی محل وقوع انتہائی اہمیت کا حامل ہے اورپاکستان ابھرتی ہوئی معیشت ہے۔،پاکستان دنیا میں دودھ پیدا کرنے والا چوتھا بڑ ا ملک ہے،پاکستان جتنا کوئی ملک دہشتگردی سے متاثر نہیں ہوا ہے اور پاکستان کی سٹاک مارکیٹ کا شمار دنیا کی بڑی سٹاک مارکیٹس میں ہوتا ہے۔انہوں نے کہا دو ہزار تیرہ ئسے پہلے جی ڈی پی کی شرح 3 فیصد تھی،رواں سال جی ڈی پی کی شرح 5 فیصد ہے جس میں آئندہ 2 سال میں مزید اضافہ ہوگا ،ہماری پہلی ترجیح معاشی استحکام تھی اورپاکستان میں ترقی کی رفتار کو برقرار رکھنا ضروری ہے۔نواز شریف نے کہا عالمی اداروں نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں اضافہ کیا،بجٹ خسارے میں کمی اور زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہورہا ہے،پائیدار ترقی کے باعث پاکستان کا شمار 25 بہترین معیشتوں میںہوگا۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم نوازشریف اورہانگ کانگ کے چیف ایگزیکٹولی چن یانگ کی ہانک کانگ کےگورنمنٹ ہاؤس میں ملاقات ہوئی۔ اس موقع پر وزیر اعظم نواز شریف نے وزیراعظم نواز شریف نے کہا پاکستان اورہانک کانگ کےقریبی اوربرادرانہ تعلقات ہیں، دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کووسعت دی جائے۔انہوں نے ہانگ کانگ کے تاجروں کو اقتصادی راہداری منصوبے میں حصہ لینے کی بھی پیشکش کی۔ا انہوں نے کہا پاکستان کے ہانگ کانگ کےساتھ مضبوط کاروباری تعلقات ہیں، دونوں ممالک کےدرمیان تجارت کےفروغ کےوسیع امکانات ہیں۔ ہانک کانگ کی کئی کمپنیوں کے پاکستان میں مستقل دفاترہیں، پاکستان کی آزاد تجارتی پالیسی میں سرمایہ کاروں کے لئے بے پناہ مواقع ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *