images (2) copy

مصباح الحق پھولوں سے لد گئے

لاہور : ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں تاریخی کامیابی حاصل کرنے کے بعد سابق کپتان مصباح الحق اہلیہ اور بچوں کے ہمراہ وطن واپس پہنچ گئے۔ جہاں لاہور ایئر پورٹ پر پی سی بی حکام کی جانب سے انکا شاندار استقبال کیا گیا ۔ڈائریکٹر آپریشنز ہارون رشید اور دیگرعہدیداران بھی اس موقع پر موجود تھے۔مصباح الحق پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں پھولوں کے گلدستے پیش کیے گئے ۔ اس موقع پر ایئر پورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے مصبا ح الحق نے کہا کافی حد تک مطمئن ہوں کہ ویسٹ انڈیز کےخلاف اچھی سیریز کھیلی ۔ ویسٹ انڈیز کیخلاف سیریز کا آخری میچ ہمیشہ یاد رکھوں گا ۔ ٹیم کی کامیابیوں میں پی سی بی ، ٹیم کے کھلاڑیوں ، کوچ اور چیف سلیکٹر کا اہم کردار ہے ۔انہوں نے اپنے مستقبل کے پلان پر کہا زندگی چلتی رہتی ہے اور انسان کو کوئی نہ کوئی کام تو کرنا ہوتا ہے دیکھیں گے مستقبل میںکیاکر نا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *