l_180051_111630_updates

طیبہ تشدد کیس، صلح نامہ مسترد، راجہ خرم ،ماہین ظفر پر فرد جرم عائد

اسلام آبادٟ: ہائی کورٹ نے گھریلو تشدد کا شکار بننے والی کمسن ملازمہ طیبہ کے والدین اور ملز موں کے درمیان صلح نامہ مسترد کردیا سابق ایڈیشنل سیشن جج راجہ خرم اور ماہین ظفر پر فرد جرم عائد کر دی گئی ۔ جبکہ ملزموں نے صحت جرم قبول کرنے سے انکار کر دیا ۔ عدالت نے انیس مئی کو گوہوں کو طلب کرلیا۔ عدالت نے ملزمہ ظفر کی عدالت سے غیر خاضری کی استدعا بھی قبول کرلی ۔ آئندہ پیشی پر طیبہ کے والدین اپنا بیان ریکارڈ کروائیں گے ۔واضح رہے کہ گھریلو تشدد کا شکار کمسن ملازمہ طیبہ کے والدین نے ملزم ایڈیشنل سیشن جج راجا خرم علی خان اور ان کی اہلیہ ماہین ظفر پر فرد جرم عائد کرنے کی کارروائی کو چیلنج کیا تھا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *