donaldtrumpface2_600x400

اڈونلڈ ٹرمپ نے روس کو داعش کی معلومات دیدیں۔۔

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روس کو داعش کے متعلق اہم خفیہ معلومات سے آگاہ کر دیا ۔ امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے دعویٰ کے مطابق صدر ٹرمپ نے گزشتہ ہفتے روسی وزیر خا رجہ ے ملاقات میں ایسی معلومات دی گئیں جن کے بارے میں کئی امریکی حکام بھی لاعلم تھے ۔ اخبار نے یہ بھی کہا ہے کہ خفیہ معلومات میں داعش سے متعلق مددفراہم کرنےوالےذریعے کی شناخت بھی ظاہر کی گئی ، امریکی وزیرخارجہ ریکس ٹیلرسن کا بھی کہنا ہے کہ سرگئی لاروف سے ملاقات میں مشترکہ چیلنجز تو زیربحث آئے لیکن خفیہ آپریشن کے طریقہ کار اور سورسز کا تذکرہ نہیں ہوا۔ جبکہ ری پبلکن اور ڈیمو کریٹ رہنماؤں نے ٹرمپ پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اگر خبر درست ہے تو یہ انٹیلی جنس کمیونٹی کے منہ پر تھپڑ مارنے کے برابر ہے ۔امریکی مشیرقومی سلامتی میک ماسٹر نے خبر کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ملاقات کےوقت میں اُسی کمرے میں تھا،ایسا کچھ نہیں ہوا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *