road-accident-logo_1

وین کی ٹرک سے ٹکر، ایک ہی خاندان کے پانچ افراد جاں بحق

چکوالٟ: ریفک حادثے میں ایک ہی خاندان کے پانچ افراد زندگی سے محروم ہو گئے جبکہ چھ بچے زخمی ہوئے جنہیںہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ تفصیلا ت کے مطابق راولپنڈی سے چک بازید جانے والی مسافروین چکوال کے علاقے مونا کے قریب مخالف سمت سے آنے والے ٹرک سے ٹکرا گئی۔ جس کے باعث5 افراد جاں بحق اور6 بچے زخمی ہوگئے ، حادثے کی خبر ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اورانہوں نے لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا۔پولیس کے مطابق حادثہ وین ڈرائیور کی تیزرفتاری کے باعث پیش آیا جاں بحق ہونے والوں میں 3 مرد اور 2 خواتین شامل ہیں جن کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے، جاں بحق افراد کی شناخت عبد الرحیم، عبدالشکور، زاہد اقبال، مہوش اور راحیلہ کے نام سے ہوئی ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *