Untitled-1 copy

اس مرتبہ پولنگ اسٹیشن سے نہیں ہٹیں گے۔ آصف زرداری

پشاورٟ: پیپلز پارٹی کے شریک چیر مین آصف زرداری نے کہا ہے کہ اس بار الیکشن میں دھاندلی نہیں ہونے دیں گے اور ہر حلقے میں ووٹ کے لیے جنگ لڑیں گے اور نتائج سامنے آنے تک پولنگ اسٹیشنز سے نہیں ہٹیں گے۔پیپلزپارٹی کمزور نہیں کی۔ بھٹو صاحب نے اتنی طاقت دی ہے کہ ہم دشمنوں کی آنکھ میں آنکھ ڈال کر دیکھ سکتے ہیں۔ موجودہ حکومت سے معاشی حالات ٹھیک نہیں ہو رہے، نئے کرنسی نوٹ چھاپے جا رہے ہیں اور قرض پر قرض لیے جا رہے ہیں، یہ سمجھتے ہیں کہ مغل سلطنت ہمیشہ قائم رہے گی انہوں نے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہمارے جو مخالفین کہتے تھے کہ 3 یا 6 مہینے میں بجلی نہیں آئی تو نام بدل دینا ، پیپلز پارٹی کے دور کومت میں افغانستان میں امن تھا اور افغان حکومت کے ساتھ تعلقات بھی اچھے تھے، ہمسائے ہمارے دوست ہیں اور ان سے دوستی ہونی چاہیئے لیکن نواز شریف کی سوچ امریکا کی سوچ ہے، خطے میں پہلے گرمی پیدا کی جاتی ہے اور پھر جنگیں کرائی جاتی ہیں لیکن ہم ایسا نہیں ہونے دیں گے۔انہوں نے کہا پچھلی دفعہ میں نے انتخابی مہم نہیں چلائی کیونکہ ہر چیز کا وقت ہوتا ہے، یہ آخری سال ہے جس میں نکلا ہوں اور پاکستان کے کونے کونے میں جا کر بھرپور انتخابی مہم چلا¶ں گا، پاکستان میں زندگی ڈرکر نہیں جی سکتے، سیاست بڑھ چڑھ کریں گے چاہے دنیا کی ہو یا ملک کی۔ آصف زرداری نے کہاہم نے خیبر پختونخوا کو این ایف سی ایوارڈ دیا اور پختونوں کو ان کے حقوق دیئے، سی پیک کا خواب میں نے پختونوں اور بلوچوں کے لیے دیکھا جسے اسلام آباد منتقل کر دیا گیا تاہم ہم اس خواب کو ضرور مکمل کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ کے پی کے میں لوگ بے گھر ہیں، لوگوں کو جیلوں میں ڈالا جا رہا ہے اور شناختی کارڈز روکے جا رہے ہیں جب کہ کراچی جہاں پیپلز پارٹی کی حکومت ہے پختونوں کا سب سے بڑا شہر ہے، وعدہ کرتا ہوں کہ اگر دوبارہ موقع ملا تو جس طرح پختونوں کو خیبر پختونخوا کا تحفہ دیا اسی طرح فاٹا کو خیبر پختونخوا سے ملائیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *