download (1)

سجن جندال ایسے پاکستان آیا جیسے خالہ کا گھر ہو۔شیخ رشید

راولپنڈی: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے ،حکمران کلبھوشن یادیو پر خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں،بھارت میں پاکستان کے 7 آدمی جاسوسی کے الزام میں پکڑے گئے اور ان میں سے ایک کے لئے بھی ہمیں قونصلر رسائی نہیں دی گئی۔ سجن جندال ایسے پاکستان آیا جیسے اس کی خالہ کا گھر ہو۔ دنیا میں پاک فوج کو بدنام کرنے کی سازش کی جارہی ہے ،سوشل میڈیا اور دورے فورمز پر پاک فوج کے خلاف نعرے لگائے گئے۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار حلقہ این اے 55 کے کارکنوں کی جانب سے ناشتے کے اہتمام کے موقع پر کیا۔ عوامی رابطہ مہم کے موقع پر پی ٹی آئی کے صوبائی اسمبلی کے ارکان بھی ان کے ہمرا ہ تھے ۔ شیخ رشید نے کہا ملک میں 2 لیڈر ہیں ایک عمران اور دوسرا شیخ رشید جبکہ پاکستان میں سیاست کے دو شہر ہیں ایک کراچی اور دوسرا راولپنڈی،2017 ئ الیکشن کا سال ہے ن لیگ کا جنازہ نکلے گا پانچوں کندھوں پر نکلے گا انہوں نے اس موقع پر این اے 55 اور 56 سے عمران خان کے ساتھ ملکر الیکشن لڑنے کا اعلان بھی کیا انہوں نے کہا میں دفعہ وزیر رہا ہوں ،اگر کرپشن ثابت ہوجائے تو سیاست چھوڑ دوں گا حنیف عباسی پر 2 ٹن ہیروئن کا کیس ہے،اگر جے آئی ٹی سے ن لیگ کا جنازہ نہ نکلے تو عوام کو مایوس نہیں ہونا چاہیے اور لوگوں کو نفرت کے معیار پر پہنچایا جارہا ہے۔ فلیٹ قطری کے نا کسی اور کہ صرف نوازشریف کے ہیں،آج کس منہ سے عمران خان کے خلاف کیسز دائر کئے جارہے ہیں،ہم پاک چین اقتصادی راہداری کے حامی ہیں۔شیخ رشید نے اپنی والدہ کو یاد کرتے ہوئے کہا پنی ہر کامیابی کے بعد ماں کے قدموں میں جاکر بیٹھتا تھا۔ ہر لمحہ ماں کی محبت کو محسوس کرتا ہوں ۔ میری ماں میرے ساتھ رہتی ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *