li-babies-620-cprtr2gsi3

صبر کا پھل میٹھا، دس سال بعد خاتون بیک وقت چار بچوں کی ماں بن گئی

وہاڑیٟمانیٹرنگ ڈیسکٞ دس سال تک اولا د کا انتظار کرنے والوں کو صبر کا پھل مل گیا۔ اللہ تعالی نے بیک وقت چار بچے عطا کر دئیے ۔جس پر ماں باپ نے اللہ تعالی کے حضور سجد ہ ریز ہو کر شکریہ ادا کیا اور باپ عمرہ کی ادائیگی کے لئے سعودی عرب پہنچ گیا ۔ تفصیلا ت کے مطابق گاوں ڈبلیو بی /553 کے محمدآصف کے ہاں شادی کے 10 سال بعد بیک وقت 4بچوں کی پیدائش ہوئی۔ مقامی ہسپتال میں آصف کی بیوی صائمہ نے بیک وقت دو بیٹوں اور دو بیٹیوں کو جنم دیا جس کے بعد اب زوجہ اور بچے خیریت سے اور صحتمند ہیں۔10 سال بعد اولاد کی نعمت ملنے پر پورا خاندان جھوم اٹھا اور پورا گاوں ان کی خوشیوں میں شامل ہو گیا اور مٹھائیاں تقسیم کی گئیں۔ بچے کے دادا دادی محمد عاشق آرائیں اور سکینہ بی بی نے بھی بچوں کی نعمت پانے پر اللہ کا شکر ادا کیا۔ جبکہ ہسپتال میں بھی لوگوں کی بڑی تعداد انہیں مبارکباد دیتی رہی ۔ بچوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال وہاڑی میں آئی سی یو وارڈ میں منتقل کیا گیا ہ۔ ڈاکٹر کے مطابق چاروں بچے صحتمند اور تندرست ہیں اور انکا وزن بھی پورا ہے۔خطرے کی کوئی بات نہیں ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *