l_166063_103223_updates

کپیل دیو خود کو سامنے دیکھ کر حیران رہ گئے

نئی دہلی: بھارتی کرکٹر کپیل دیو اپنا مجسمہ دیکھکر ساکت رہ گئے اور وہ کافی دیر تک اپنے مجسمے کو حیرانگی سے دیکھتے رہے ۔بتایا گیا ہے کہ برطانیہ میں موجود مومی مجسموں کا عجائب گھرمادام تساو بھارتی دارلحکومت نئی دہلی میں اپنی 23ویں شاخ کھول رہا ہے دام تساو میوزیم کی دنیا کے بڑے شہروں میں 22 برانچیں موجود ہیں جبکہ رواں سال بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں موجود ریگل سنیما کے کناٹ پیلس میں اسکی 23ویں شاخ کا افتتاح کیا جائے گا۔ اس ضمن میں ایک تقریب کے دوران بھارت کے معروف کرکٹر کپل دیو کے مومی مجسمے کی بھی رونمائی کی گئی ۔ کپیل دیو نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے ایکشن سے بھرپور پتلے کو دیکھ کر حیرت میں پڑھ گئے ہیں اور اس تجربے کو بیان کرنے کے لئے ان کے پاس الفاظ نہیں ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *