shaikh-rasheed-ahmad

فوجی قیادت چودھری نثار،حکومت ڈی جی آئی ایس پی آر کو ہٹانا چاہتی ہے ۔ شیخ رشید

راولپنڈیٟ: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے فوجی قیادت چوہدری نثار جبکہ حکومت ڈی جی آئی ایس پی آر کو عہدے سے ہٹانا چاہتی ہے۔نواز شریف اور حکومت جتنے اب پریشان ہیں اتنے پہلے کبھی نہیں تھے اور حکومت ڈان لیکس کے معاملے پر کسی نتیجے پر پہنچ ہی نہیں رہی ہے,ن لیگ کا سیاسی جنازہ اب پانچ کندھوں کے ساتھ نکلے گا۔انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا پاکستان میں قیادت کا بدترین فقدان ہے اور ڈان لیکس شدید ترین گھمبیر حالا ت میں داخل ہوگئی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *