news-1494309174-9718_large

بھاٹی چوک سے ائرپورٹ تک پرپل ٹرین چلانے کے منصوبے کا اعلان

لاہورٟ: میٹرو بس، اورنج ٹرین اور اب پنجاب حکومت نے لاہور میں پرپل ٹرین چلا نے کا فیصلہ کر لیا۔ زیرزمین یہ منصوبہ چینی کمپنیاں لگائیں گی بھاٹی چوک سے ائرپورٹ تک مکمل زیرزمین پرپل لائن منصوبہ لگائے جانے کے لئے چینی حکام سے بات چیت کا آغاز ہو رہا ہے۔۔اس ضمن میں بتایا گیا ہے کہ چینی حکام سے مذاکرات کے لئے وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف 2 مئی کو چین جائیں گے جہاں وہ پرپل ٹرین چلانے کے لئے ایگزام بنک سے بھی مذاکرات کریں گے۔ واضح رہے لاہور کے شہریوں کی ٹرانسپورٹ کی ضرورتیں پوری کرنے کے لئے گرین لائن، اورنج ٹرین، پرپل لائن، ییلو لائن چلانے کی تجویز دی گئی تھی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *