Untitled-1 copy

چار سالہ بیٹی کی ماں ….. ڈاکٹر عظمی شادی شدہ نکل آئی

اسلام آبادٟ: پاکستانی شہری طاہر علی پر دھوکے اور گن پوائنٹ پر شادی کرنے کا الزام لگانے والی بھارتی خاتون ڈاکٹر عظمی شادی شدہ نکل آئی وہ ایک بچی کی ماں بھی ہے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈاکٹر عظمیٰ کی بھارت میں پہلے بھی شادی ہوچکی ہے اور اس کی ایک چار سالہ بیٹی بھی ہے۔بھارتی خاتون کے بارے یہ بھی انکشاف ہوا ہے کہ وہ ڈاکٹر نہیں بلکہ ہیلتھ ورکر اور اس نے پاکستان میں اپنی بیمار خالہ کی تیمار داری کے لئے درخواست دی اورطاہر علی کے والد نذیرالرحمان کے گھر کا پتہ دیا ۔یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ بھارتی خاتون نے پیر کے روز مجسٹریٹ کو جمع کرائے گئے بیان حلفی میں اپنے والد کا نام صغیر احمد بتایا جبکہ ویزا درخواست کیلئے اپنے والد کا نام نوشاد علی درج کرایا۔ی مجسٹریٹ کے سامنے بیان ریکار ڈ کراتے ہوئے اس نے الزام لگایا کہ طاہر علی نے اس سے گن پوائنٹ پر شادی کی اور اسے زیادتی کا نشانہ بنانے کے علاوہ سامان اور امیگریشن دستاویزات بھی چھین لیں۔اس کیس میں ابھی مزید تحقیقات جا ری ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *