An electric light bulb shines 31 May 2007 in Paris. From 01 July 2007 on, due to the liberalization of the energy market, consumers will be free to subscribe to a private supplier or to continue with the current gas and electricity suppplier (EDF-GDF). AFP PHOTO JOEL SAGET (Photo credit should read JOEL SAGET/AFP/Getty Images)

شارٹ فال5 ہزار میگا واٹ: ملک بھر میں بجلی کا بحران، لوگ خوار

لاہورٟ: ملک بھرمیں بجلی کا بحران سر چڑھ کر بولنے لگا جس کے نتیجے میں شارٹ فال 5 ہزار میگا واٹ تک چلا گیا اس صورتحال نے قوم کو ایک مرتبہ پھر لوڈ شیڈنگ کی خواری سے دوچار کر دیا اور لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 10 سے 14 گھنٹوں تک چلا گیا ہے ۔وزارت پانی و بجلی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق موجودھ صورتحال کی نشاندہی کی گئی ہے جس کے مطابق 15038 میگاواٹ بجلی پیدا کی جا رہی ہے، جنکوزسے 3047، آئی پی پیز سے 8174، ہائیڈل سے 3812 میگاواٹ بجلی جب کہ ہوا سے 280 اور شمسی توانائی سے 192 میگاواٹ بجلی کی پیداوارجاری ہے۔ ملک بھر میں کہیں بھی شیڈول سے ہٹ کر بجلی کی لوڈ شیڈنگ نہیں کی جا رہی۔
بتایا گیا ہے کہ ملک بھرمیں گرمی کی شدت بڑھنے سے بجلی کی طلب 17 ہزارمیگاواٹ تک پہنچ گئی ہے جب کہ بجلی کی پیداوار11 ہزار500 میگاواٹ ریکارڈ کی گئی ہے۔بجلی کی پیداواراورطلب میں فرق بڑھنے سے وسطی پنجاب کے شہری علاقوں میں 10 سے 12 جب کہ یہات میں 14 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے، سندھ، جنوبی پنجاب اور بلوچستان میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 15 گھنٹے تک چلا گیا ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *