694940094001_5423504887001_5423497822001-vs

ایران کا آبنائے ہرمز میں تارپیڈو میزائل کا کامیاب تجربہ

تہرانٟ:ایران نے آبنائے ہرمز میں تارپیڈو میزائل کا کامیاب تجربہ کرلیا اور یہ میزائل دو سو پچاس میل فی گھنٹہ کی رفتار سے 6 میل تک اپنے ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ امریکی دفاعی حکام نے ایرانی میزائل کے تجربے پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اسے خطے میں اشتعال انگیزی پھیلانے کے مترادف قراردیا ہے۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ امریکہ کی جانب سے ایران پر بیلسٹک میزائل تجربے کے بعد مختلف قسم کی پابندیاں لگا دی گئیں تھی۔ایرانی کے وزیرخارجہ نے 20 فروری2017 ئ کو امریکہ پر واضح کر دیا تھا کہ ایران امریکی دھمکیوں کی قطعا بھی کوئی پرواہ نہیں کرتا ۔ امریکہ کو اب ایسی دھمکیاں بند کرنا ہونگی ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *