download

تہران میں سعودی سفارت خانے پر حملہ تاریخی حماقت تھی۔محمد جواد ظریف

تہرانٟ :ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے کہا ہے کہ تہران میں سعودی سفارت خانے پر حملہ ایک تاریخی حماقت اور حملہ آوروں کی جانب سے غداری تھی۔ اگر یہ تاریخی حماقت جو کہ میرے نزدیک غداری ہے مرتکب نہ ہوتی تو آج حالات یکسر مختلف ہوتے۔انہوں نے ایرانی یومِ معلّم کے موقع پر “بین الاقوامی تعلقات” کے کالج میں اساتذہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نیوکلیئر معاہدے کے قریب پہنچ چکے تھے کہ دو اہم واقعات پیش آ گئے۔ ان میں پہلا سعودی سفارت خانے پر حملہ اور دوسرا خلیج میں دس امریکی فوجیوں کو قیدی بنانا۔ پہلے واقعے سے ہمارا نمٹنے کا طریقہ کار برا تھا جب کہ دوسرے معاملے سے اچھی طرح نمٹا گیا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *