accidentt

لوئٹر دیر میں وین کھائی میں گرنے سے پانچ افراد جاں بحق ، 14 زخمی

لوئردیرٟ: وین کھائی میں گرنے سے 2 بچوں سمیت پانچ افراد جاں بحق اور 14 مسافر زخمی ہو گئے۔ حادثہ اسبز کے قریب وین کی تیزرفتار ی کی وجہ سے پیش آیا جہاں موڑ کاٹتے ہوئے وین بے قابو ہوکر کھائی یں جاگری، جس کے نتیجے میں 2 بچوں سمیت چار افراد موقع پر ہی زندگی سے محروم ہو گئے جبکہ ایک مسافر ہسپتال میں چل بسا ۔ پولیس کے مطابق گاڑی اسبنز سے چکدرہ جارہی تھی ۔ لاشوں کوپوسٹ مارٹم جبکہ زخمیوں کوبٹ خیلہ اورچکدرہ اسپتال میں داخل کرا دیا گیا ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *