mustafa-kamal-and-co-wont-account-for-much-khurshid-shah

خورشید شاہ نے گورنر سندھ سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کر دیا

کراچی : قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے گورنر سندھ سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کر دیا انہوں نے سندھ سیکریٹریٹ میں اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا گورنر سندھ کو مہم چلانے کا شوق ہے تو مستعفی ہو ہوکر وزیر بن جائیں۔گورنر نے لاہور والوں کےلئے ووٹ مانگ کر عہدے کی خلاف ورزی کی ۔ گورنر سندھ اب غیر جانبدار نہیں رہے ۔ انہوں نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا حکومت کا لوڈ شیڈنگ تین ماہ میں ختم کرنے کا دعوی تین ماہ میں ختم کرنے کا دعوی پور ا نہیں۔ لاہور میں بھی لوڈ شیدنگ بڑھ گئی ہے ۔ حکمرانوں نے عوام کو دھوکہ دیا ۔انواز شریف نے لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کے دعوے پر ووٹ لئے ۔ حکومت نے اقتدار میں آنے کے لئے جھوٹ بولا۔ حکومت کے پاس نہ تو کوئی فزیبلیٹی ہے اور نہ ہی کوئی پلاننگ ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *