nightmare-zoo7

لاہور چڑیا گھر میں معذور شیر نی کو موت کی نیند سلانے کا فیصلہ

لاہور: پنجاب کے صوبائی دارلحکومت کے چڑیا گھر کی معذور شیرنی کو موت کی نیند سلانے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ چڑیا گھر مینجمنٹ کے مطابق فیری اپنی عمر مکمل کر چکی ہے جبکہ وہ چلنے پھرنے سے بھی قاصر ہے ۔مینجمنٹ کمیٹی کے اجلاس میں کئے گئے فیصلے کے مطابق چڑیا گھر کی تاریخ میں کسی بھی جانور کو پہلی مرتبہ انجکشن سے موت دی جائے گی۔ بتایا گیا ہے ہور چڑیا گھر کی شیرنی فیری گذشتہ آٹھ سال سے فالج کی بیماری کے باعث شدید تکلیف سے دوچار ہے اس سلسلے میں فیصلہ کیا گیا ٴٴفیریٴٴ کو پہلے بے ہوش کیا جائے گا پھر اسے زہر کا انجکشن لگا کر زندگی سے آزاد کر دیا جائیگا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *