images (4)

قوم انتظار میں ہے نواز شریف کب استعفی دینگے۔ نعیم الحق

اسلام آباد: پی ٹی آئی کے ترجمان نعیم الحق نے کہا ہے حکومت اپنے آخری دن گزار رہی ہے ۔قوم انتظار میں ہے کہ نواز شریف کب استعفی دینگے ۔ڈان لیکس میں مریم نواز اور فواد حسن کے ملوث ہونے کی خبریں ہیں۔ انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا نواز شریف اپنے اختگیارات کا غلط استعمال کرتے ہیں نواز شریف دان لیکس کی جے آئی ٹی پر اثر انداز ہونے کی کوشش نہ کریں۔ پی ٹی آئی پر کیچڑ اچھالنا حکومت کی عادت بن گئی ۔ وزیر اعظم سیکورٹی رسک بن چکے ہیں۔ ڈان لیکس کی رپورٹ کو جاری کیا جائے ۔ موٹو گینگ بھی نفسیاتی دہشت گردی میں شریک ہے۔ انہوں نے کہا ہمیں پی آئی ڈی میں کانفرنس کرنے سے روکا گیا ۔ چاروں جانب سے راستے بند کر دئیے گئے ۔ نواز شریف صحافیوں سے معافی مانگیں۔ حکومت نے جمہوری روایات کو پس پشت ڈال دیا ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *