images (2)

پاکستان کو ویسٹ انڈیز سے شکست ، سیریز ایک ایک میچ سے برابر

بارباڈوس : ویسٹ انڈیز نے دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کو شکست سے دوچار کر دیا ۔ 106 رنز کی فتح کے ساتھ ویسٹ انڈیز نے سیریز ایک ایک سے برابر کر لی، فیصلہ کن ٹیسٹ 10مئی سے ڈومینیکا میں شروع ہوگا۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے دیئے گئے 188 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پوری ٹیم 81 رنز تک ہی پہنچ پائی ۔ کھلاڑی تو چل میںآیا کی پالیسی پر عمل کرتے رہے ، پانچ کھلاڑی صفر رنز لے کر پویلین لوٹ آئے ٹیسٹ کے آخری روز ویسٹ انڈیز کی آخری وکٹ 4 رنز کا اضافہ کرتے ہی گرگئی ور پوری ٹیم 268 پر آو¿ٹ ہوگئی، یاسر شاہ نے 7کھلاڑیوں کو آو¿ٹ کیا ،پاکستان کو پہلی اننگز کی برتری کے سبب 188 رنز کا ہدف ملا۔اظہر اور احمد کی جوڑی ساتویں اوور میں ٹوٹ گئی،اظہر دس رنز اسکور کر سکے،پھر وکٹیںگرنے کا سلسلہ شروع ہو گیا ۔ ۔بابر اعظم صفر،یونس خان 5رنز بنا سکے جبکہ مصباح الحق اور اسد شفیق بھی کوئی رن نہ بنا سکے ۔احمد شہزاد بھی 14 رنز بنا کر آوٹ ہوئے ۔ ،36 رنز پر ساتویں وکٹ شاداب خان گنوا بیٹھے سرفراز اور عامر نے آٹھویں وکٹ کی شراکت میں 42 رنز بنائے۔عامر 20رنز پر آوٹ ہو گئے ۔ ان کے جاتے ہی کہ اگلی دو وکٹیں بھی تین رنزکے اضافے پر زمین بوس ہوگئیں اور ،پوری ٹیم 81 رنز پر ڈھیر ہوگئی، سرفراز 23 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے۔ گیبرئل نے کیرئیر کی بہترین بولنگ کرتے ہوئے 11 رنز کے عوض 5وکٹیں حاصل کیں،

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *