khabar-kay-peechay-2nd-may-2016 copy

پیپلزپارٹی کے رہنماکا ہاتھ میں پنکھا لے کرخبر کے پیچھے میں احتجاج

لاہور :لوڈ شیڈنگ کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے رہنما نیو ٹی وی کے پروگرام خبر کے پیچھے میں ہاتھ وا لا پنکھالے کر شریک ہوئے ۔ اس مو قعہ پروگرام کے میزبان فواد چودھری نے بھی پنکھا ہاتھ میں لے کر لوڈ شیڈنگ کے خلاف احتجاج کیا۔ پروگرا م میں شریک مسلم لیگ ن کے رہنما و ترجمان مصدق ملک نے کہا پہلے 18،18 گھنٹے لوڈشیڈنگ ہوتی تھی اب 4 گھنٹے پر آ گئی ہے۔ااب چارگھنٹے لوڈشیڈنگ پر احتجاج سمجھ سے بالاترہے۔ ۔لوڈشیڈنگ پر احتجاج کرنے والے ذرااپنے گریبان میں جھانکیںچھ ماہ کے بعد لوڈ شیڈنگ میں کافی کمی آجائیگی ۔500 میگاواٹ کا اضافہ ہوتو ایک گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کم ہو جاتی ہے۔انہوں نے پیپلزپارٹی کے جلسے کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا جتنے لوگ جلسے میں آتے ہیں کیا اتنے لوگ پیپلزپارٹی کو ووٹ دینگے ۔ لوگ پیپلزپارٹی کو ووٹ نہیں دینگے انہوں نے عمران خان کے متعلق کہا ۔ عمران خان عدالت میں آکر تلاشی کیوں نہیں دیتے ۔ پی ٹی آئی نے کسی غیر ملکی سے فنڈنگ لی ہے تو وہ غیر قانونی ہے۔ پیپلز پارٹی کے رہنما مصفی نواز کھوکھر نے کہا مسلم لیگ ن نے چار سال میں عوام کو وعدوں کے سوا کچھ نہیں دیا۔پیپلز پارٹی سے ماضی میں ضرور غلطیاں ہوئی ہونگی ۔ جن کو دور کر دیا جائیگا۔ انہوں نے کہا موجودہ حکمرانوں نے چار سال تک عوام سے صرف وعدے ہی کئے ہیں۔ 2013 الیکشن میں حکمران لیگ نے اندھیرے مٹانے کے نام پر ووٹ لیے۔شریف برداران وعدے پورے نہیں کرسکتے تو دعوے کرتے کیوں ہیں۔ عوام مایوس ہے حکمرانوں نے عوام کے لئے کچھ نہیں کیا ۔ لوگ پیپلزپارٹی کے ساتھ ہیں اور پیپلزپارٹی کو ووٹ دینگے ۔۔ انہوں نے ایم کیو ایم کے متعلق کہا کہ کراچی میں ایم کیو ایم مقبول جماعت ہے اور اس کا ووٹ بنک موجود ہے۔ ۔ خبر کے پیچھے کے میز بان فواد چودھری نے کہا لوڈشیڈنگ خاتمے کے بلندوبانگ دعوے کرنے والی حکومت نے بجلی کے چار بڑے منصوبے شروع کیے مگر چلا کوئی بھی نہیں۔ چار سالوںمیں گردشی قرضے 380ارب تک جاپہنچے ۔ حکومت بجلی بحران پرقابو پانے میں ناکام رہی ۔ بجلی کے مسائل وہیں موجود ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *