download copy

گیری سوبرز کا مصباح الحق اور یونس خان کو خراج تحسین

بارباڈوسٟ :لیجنڈ کرکٹرسر گیری فیلڈ سوبرز نے مصباح الحق اور یونس خان کو شاندار کرکٹ کھیلنے پر خراج تحسین پیش کیا ہے ۔ بتایا گیا ہے کہ عظیم کرکٹر گیری سوبرز مصباح الحق اور یونس خان سے خصوصی طور پر ملاقات کے لئے پاکستان اورویسٹ انڈیز کے مابین دوسرے ٹیسٹ کے دوران پاکستان کرکٹ ٹیم کے ڈریسنگ روم میں آئے ۔ انہوں نے دونوں کی کرکٹ میںمہارت کو سراہا اور کپتان مصباح الحق کی قائدانہ صلاحیتوں کی تعریف کی۔ اس پر قومی ٹیم کے دیگر کھلاڑی بھی ان سے ملے ۔ سرگیر ی سوبرز کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرتے رہے اور انہیں کھیل بہتر بنانے کےلئے مشورے دیتے رہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *