images (1)

ابھی نہیں۔۔۔ یونس خان کرکٹ ختم کرنیکے فیصلے پر نظر ثانی کا سوچنے لگے

جمیکا: لیجنڈ کرکٹر یونس خان مداحوں کے اصرار پر کرکٹ کے میدان سے دوری ختم کرنے کے فیصلے پر نظر ثانی کا سوچنے لگے۔ واضح رہے کہ یونس خان نے دو ہفتے قبل ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا ۔ انہوں نے بیان میں کہا ہے لوگوں کی بڑی تعداد مجھے کھیل کے میدان میں دیکھنا چاہتی ہے اگر پاکستان کو میری ضرورت ہوئی تو ریٹائرمنٹ کا فیصلہ واپس لینے کے بارے میں سوچ سکتا ہوں۔انہوں نے یہ بھی کہا میدان چھوڑنے کا وقت وہی بہتر ہوتا ہے جب لوگ آپ کو کھیلتے دیکھنا چاہتے ہوں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *