currencey

قصور , پاکستان کا سب سے بڑا ورلڈ کرنسی میوزیم بنانے کا فیصلہ

لاہور:قصور میں پاکستان کا سب سے بڑا ورلڈ کرنسی میوزیم بنانے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے جہاں مجموعی طور پر میوزیم میں 250 ممالک کے مختلف 3200 کرنسی نوٹس اور 350 ممالک کے 15000 مختلف سکے رکھے جائیں گے ، علاوہ ازیں مختلف ممالک کے 350 میڈلز بھی ڈسپلے کئے جائیں گے، کرنسی نوٹوں میں 150 سال پرانے نوٹ بھی شامل ہوں گے اور سکے جات میں 300 سال پرانے ملکوں کے سکے بھی شامل ہیں۔
پاکستان کے معروف کولیکٹر شکیل احمد خان کو باقاعدہ میوزیم بنانے اور اس کے پاس موجود کرنسی کو دنیا کو دکھانے کیلئے ڈونیٹ کرنے کی تجویز دی گئی جسے اس نے قبول کرلیا ، اس میوزیم میں شکیل احمد خان کی طرف سے ڈونیٹ کئے گئے تمام کرنسی نوٹس اور سکے جات رکھے جائیں گے اور میوزیم کو ان کے والد کے نام کی مناسبت سے اسحاق خان میوزیم کا نام دیا جائے گا۔
واضح رہے کہ یہ اپنی نوعیت کا پاکستان کا پہلا اور سب سے بڑا میوزیم ہوگا جسے ڈسٹرکٹ کونسل کی زیر نگرانی رکھا جائے گا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *