news-1491026364-2103

پاکستانی نڑاد برطانوی نوجوان کے آن آف سوئچ سے دنیا حیران

لندنٟ :پاکستانی نڑاد برطانوی شہری نے جس نے ایک سادہ آن آف سوئچ بنا کر پوری دنیا کو حیران کردیا اس سسٹم سے بچے، بوڑھے اور دیگر ایسے افراد بھی فائدہ اٹھاسکتے ہیں جنہیں اٹھنے اور بیٹھنے میں مشکل پیش آتی ہے یا جن کا ہاتھ بجلی کے نظام تک نہیں پہنچ پاتا۔ یہ سوئچ سمارٹ فون کے ذریعے استعمال کیا جائے گا۔ پاکستانی نڑاد برطانوی نوجوان موجد اپنی سادہ اور حیرت انگیز ایجاد کی بدولت اب تک 13 کروڑ روپے ٟ10 لاکھ برطانوی پونڈٞ کی رقم بطور سرمایہ جمع کرچکا ہے۔ ان کی ایجاد کو اگر صرف برطانیہ میں ہی استعمال کیا جائے تو اس سے سالانہ پونے 2 ارب پونڈ کی بچت کی جاسکتی ہے۔ موبائل کو ریموٹ کنٹرول کے طور پر استعمال کرکے گھریلو روشنیاں اور برقی آلات کھولے اور بند کیے جاسکتے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *