images

مودی کھیلنے کو تیار نہیں، پی سی بی کا بھارت کے خلاف قانونی کارروائی کااعلان

لاہور : سیریز نہ کھیلننے پر پی سی بی نے بھارت کے خلاف قانونی کارروائی کا اعلان کر دیا۔ پی سی بی کے چئیرمین شہر یار خان نے کہا ہے بھارت نے 2014 میں میچیز کھیلنے کا معاہدہ کیاور پھر پھر معاہدہ توڑ دیا۔ مودی کے روےے سے لگتا ہے وہ پاکستان کے ساتھ کھیلنے کو تیار نہیں بھارت کے خلاف سیریز نہ کھیلنے سے ہمیں ملین ڈالرز کا نقصان ہو چکا ہےبھارتی بورڈ کے خلاف قانونی کیس بنائیں گے ۔ اپریل میںآئی سی سی کا اجلاس ہو گا۔آئی سی سی کے اجلاس میں بگ تھری کی بھر پور مخالفت کی جائے گی بگ ۔ انہوں نے میڈیا سے گفتگو میںکہا ۔ ۔ ہمارا کیس مضبوط ہے ہمیں لاکھوںں ڈالرز کا نقصان ہو چکا ہے ۔ پہلے بھارتی کرکٹ بورڈ کو نوٹس دینگے ۔ نوٹس کے بعد آئی سی سی تنازع کمیٹی میں جائیں گے اگر یہاں بھی مسئلہ حل نہ ہوا تو عدالت میں جائیں گے ۔ ہمارے پاس بھارت کے خلاف قانونی چارہ جوئی کے علاوہ کوئی راستہ نہیںں ہے ۔ پاک بھارت سیریز کا کوئی امکان نہیں ہے ۔ جون میں ورلڈ کپ ہو رہا ہے اس لئے ہماری ٹیم تیاری کر رہی ہے ۔ پاکستان کپ اس برس راولپنڈی جبکہ اگلے سال پاکستان کپ کراچی میں ہوگا۔ ستمبر میںورلڈ الیون پاکستان کا دورہ کرے گی ۔۔انہوں نے اعلان کیااگست 2018کے بعد کسی بھی عہدے پر نہیں آوں گا میں پی سی بی کا دوبارہ چئیرمین نہیں بننا چاہتا میں نے اس سلسلے میں وزیراعظم اور صدر کو خط لکھ دیا ہے کہ خرابی صحت کی بنا پر میںزیادہ تک کما نہیں کر سکتا ۔۔انہوں نے کہا ملک میں سیکورٹی کے معاملات پر اطمینان کا اظہا ر کیا گیا ہے پی ایس ایل کا فائنل 8 ملکوں کے نمائندوںن نے دیکھا سب نے سیکورٹی کو مثالی قرار دیا ۔بھارت کے ساتھ چھ میں سے دو سیریز ضائع ہو چکی ہیں۔۔ یو اے ای میں ہمیں چھ سیریز کھیلنا تھیں۔ یہ سب بگ تھری کے دور میں ہوا۔ ۔ بگ تھری کو ختم ہونا چاہئے ۔انہوں نے کہا فاسٹ باولر محمد عرفان نے غلطی کا اعتراف کرلیا اس لے لئے ایکشن لیا گیا ۔ عرفان کے علاوہ کسی نے جرم قبول نہیں کیا۔جن کھلاڑیوں نے اعتراف نہیں کیا وہ ٹریبونل کے سامنے پیش ہونگے۔انہوں نے کہا کوئی بکی دھمکائے تو کھلاڑی کا فرض ہے کہ وہ فوری طور پر پی سی بی کو مطلع کرے۔ اس سے پہلے دیکھا جائے تو محمد عامر شروع سے کہہ رہے تھے کہ غلطی ہوگئی جبکہ محمد آصف اور سلمان نے آخر تک اپنا جرم نہیں مانا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *