1114697903_14268316090081n

پانی کا ایک قطرہ بھی تریاق

لاہور: پانی دنیا کی عظیم ترین نعمت ہے ۔ جس کا کوئی بھی نعم البدل نہیں ہے ۔اس کا ایک گھونٹ بھی توانا کرنے کے لئے کسی امید سے کم نہیں ہوتا۔دنیا بھر پانی کی اہمیت کو اجاگرکرنے کے لئے سیمینار کئے جاتے ہیں اور مختلف پروگراموں کا انعقاد ہوتا ہے ۔22 مارچ کو پانی کا عالمی دن منایا جاتا ہے ۔ جس کا مقصد اس نعمت کی اہمیت و افادیت کا احساس کرنا ہے اور نہ صرف اس نعمت کی سے استفاد کرنا ہوتا ہے بلکہ یہ بھی جانا ضروری ہے کہ تیزی سے زیر زمین جاتی ہوئی اس خزانے کو کس طرح سے سنبھلنا ہے ۔اکیس مارچ 1992ء میں برازیل کے شہر ریوڈی جنیرو میں اقوام متحدہ کے زیر اہتمام ماحولیات اور ترقی کے موضوع پر منعقد ہونے والی کانفرنس میں پانی کا عالمی دن منانے کی منظوری دی گئی۔ جس کے بعد 1993سے ہر سال 22 مارچ کو اقوام متحدہ کے زیر اہتمام دنیا بھر میں پانی کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *