shaikh-rasheed-ahmad

رانا ثنا اللہ کا دماغی توازن درست نہیں ، لفظ پھٹیچر کو برا نہیں سمجھتا۔ شیخ رشید

اسلام آباد: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے رانا ثنا اللہ کا دماغی توازن درست نہیں ہے ۔ میں لفظ پھٹیچر کو برا نہیں سمجھتا لیکن یہ لفظ مہمانوں کےلئے استعمال نہیں کرنا چاہئے تھا۔ گوادر چین کو دیدیا اب سڑکوں پر ہمارے کھوکھے ہونگے انہوں نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ۔ یہ سسٹم ہی پھٹیچر ہو چکا ہے ۔ 2017 بدترین سیاسی سال ہے ۔ پانامہ کیس میں ن اور قانون میں فیصلہ ہوگا۔انہوں نے کہا حکومت فوجی عدالتوں کا معاملہ لٹکا رہی ہے ۔ مولانا فضل الرحمان ہر حکومت میں ساتھ ہونگے۔انہوں نے کہا میں چاہتا تھا کہ عمران خان میچ دیکھنے جائیں سٹیڈیم میں ہر جانب نواز گو کے نعرے تھے ۔انہوں نے یہ بھی کہا میں عمران خان کا دفاع کرتا ہوں تحریک انصاف کا نہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *