862114-MilkPHOTOFILExcopy-1427838158-225-640x480 copy

پنجاب میں آپریشن، 8955 لیٹر ناقص دودھ تلف

لاہورٟ: پنجاب فوڈ اتھارٹی نے ناقص دودھ کے خلاف کریک ڈاؤن میں 8955 لیٹر ناقص دودھ تلف کردیا۔تفصیلات کے مطابق آپریشن ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی نورالامین مینگل اورڈائریکٹر آپریشنز رافیعہ حیدر کی نگرانی میں ہوا۔ جس میں صوبے کے مختلف شہروں میں ناکے لگائے گئے صوبائی فوڈ اتھارٹی نے موقع پرہی دودھ کی مختلف ٹیسٹوں کی مدد سے دودھ کی جانچ پڑتال کی۔پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ڈائریکٹرآپریشنزرافعہ حیدر کے مطابق مختلف شہروں میں کارروائی کے دوران مجموعی طور پر43 ہزار لیٹر دودھ چیک کیا گیا جس کے نتیجے میں 8 ہزار 955 لیٹر دودھ ناقص نکلا۔ جس پر فوری ایکشن لیا گیا اور دودھ ضائع کر دیاگیا۔۔ لاہورمیں 1170 ، راولپنڈی میں 590 لیٹر ، ملتان میں 1180 لیٹر ، فیصل آباد میں 560 لیٹر جب کہ گوجرانوالہ میں 5455 لیٹر ناقص دودھ تلف کیا گیا۔ ڈی ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی نورالامین مینگل کے مطابق ناقص دودھ فراہم کرنیوالوں کا قلعہ قمع کیا جائے گا۔ یہ لوگ عوام کے صحت کے ساتھ کھیل رہے ہیں۔ انہیں ایسا نہیں کرنے دیا جائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *