Untitled-1 copy

پی ٹی سی ایل کے صدر کو 14 فروری کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم

لاہورٟ : پی ٹی سی ایل کے صدر کے عدالت میں پیش نہ ہونے پر جسٹس وقاص رؤف مرزا برہم ہو گئے ۔ 14 فروری کوصدر پی ٹی سی ایل کو پیش کرنے کا حکم دیدیا۔ لاہورہائیکورٹ میں پی ٹی سی ایل ملازمین کی تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے کیس کی سماعت کے دوران انہوں نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا آپ نے عدالتوں کو مذاق بنارکھا ہے۔کیوں نہ صدر پی ٹی سی ایل کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیں ؟ اس موقع پر پی ٹی سی ایل کے وکیل نے عدالت نے استدعا کی کہ ایک موقعہ اور دیں صدر پی ٹی سی ایل کو پیش کرنے کے لیے مہلت دی جائے۔ جس پر عدالت نے حکم دیا کہ 14 فروری کو ہر قیمت پر صدر پی ٹی سی ایل کو عدالت میں پیش کیا جائے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *