download (4)

قرآن پاک کو تعلیمی نصاب میں شامل کرنے کا فیصلہ

لاہور : پنجاب حکومت نے قرآن پاک کو تعلیمی نصاب میں شامل کرنے کا فیصلہ کر لیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق کہ حکومتی فیصلے کے بعد اول سے بارہویں جماعت تک قرآن پاک کی تعلیم لازمی ہو گی اور اس مقصد کیلئے پنجاب کے تمام سرکاری سکولوں اور کالجز میں قرآن پاک اردو ترجمے کے ساتھ پڑھایا جائے گا ۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ مذہبی حلقوں کی شدید تنقید کے بعد پنجاب حکومت نے قرآن پاک کو تعلیمی نصاب میں شامل کرنے کا حتمی فیصلہ کیا جس پر جلد عملدرآمد شروع کر دیا جائے گا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *