ggggg

چین رے چین تیری ہر کل سیدھی ، ناکارہ جہاز ریسٹورنٹ بنادیا

لاہور: چینی کسی بھی چیز کو ناکارہ نہیں رہنے دیتے اور اس کو کارآمد بنا دیتے ہیں۔اس بات کا ثبوت دیتے ہوئے
چین کے شہر ووہان میں بھی ایک ناکارہ بوئنگ 727طیارے کو پر تعیش ریسٹورنٹ میں تبدیل کردیا گیا۔جس نے بھی اس ریسٹورنٹ کو دیکھا داد دئیے بغیر نہ رہ سکا۔یہ امر قابل ذکر ہے کہ انڈونیشیا کی ایئر لائن کے زیر استعمال یہ جہاز 2013ئ میں چین کے ایک بزنس مین نے خرید ا تھا، جس کے بعد اسے ریسٹورنٹ میں تبدیل کرنے کی تیاری شروع کردی گئی تھی۔ریسٹورنٹ میں تبدیل کیے گئے اس جہاز میں 70افرادکے بیٹھنے کی گنجائش ہے جبکہ اسٹاف بھی ایئر ہوسٹس کے یونیفارم میں موجود ہوتا ہے۔لوگ حیرت و شوق کے ساتھ اس ریسٹورنٹ میں آتے ہیں اور بھر پور انجوائے کرتے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *