murder

غیرت کے نام پر حوا کی بیٹی قتل،بھائی نے بہن کو موت کی نیند سلا دیا، باپ کی بیٹے کو معافی

کراچی:غیرت کے نام پر حوا کی بیٹی کو قتل کر دیا گیا۔بھائی نے بہن کو قتل کرنے کے بعد میڈیا پر اعتراف جرم بھی کیا اور باپ نے بیٹے کو فوری طور پر معاف بھی کردیا۔ پولیس نے مقدمہ سرکار کی مدعیت میں درج کرلیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق مومن آباد میں مشکوک حرکتوں سے باز نہ آنے پر بھائی نے غیرت کے نام پر بہن کو قتل کردیا۔ ملزم حیات نے اپنی بہن 17 سالہ سمیرا کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ جس کے بعد مقتولہ ڈیڑھ گھنٹے تک اہل محلہ کے سامنے تڑپتی رہی لیکن کسی نے اس کی مدد نہ کی ۔جبکہ پاس بیٹھا بھائی موبائل پر گیم کھیلتا رہا۔ ملزم نے میڈیا سے گفتگو میںاعتراف جرم کرتے ہوئے کہا کہ اس نے متعدد بار اپنی بہن کو غیر اخلاقی حرکتوں سے باز رکھنے کی کوشش کی تھی لیکن مسلسل انہی حرکتوں کیوجہ سے یہ انتہائی قدم اٹھایا ہے۔دوسری طرف ملزم کے والد نے پولیس کے پہنچنے پر اپنے بیٹے کو معاف کر تے ہوئے کہا کہ مارنے والا میرا بیٹا اور مرنے والی میری بیٹی ہے اور دونوں ہی میرے لیے ایک جیسے ہیں اس لیے اپنے بیٹے کو معاف کرتا ہوں ۔پولیس نے لڑکی کی لاش قبضہ میں لے کر ملزم کے خلاف سرکار کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا ہے جبکہ لڑکی کی ماں کو فریق بنانے کیلئے رابطہ کی کوشش کی جارہی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *