paf_academy_risapluer_parade_sept_2014_graduate_officers

پاسنگ آوٹ پریڈمیں پاک ائیر چیف مارشل اور عراقی فضائیہ کے کمانڈرکی شرکت

رسالپور: ایئر چیف مارشل سہیل امان نے کہا ہے  پا ک فضائیہ دہشتگردی کے خلاف اہم کردار ادا کررہی ہے کیڈٹس کی تربیت کا معیار قابل تعریف ہے۔ پاکستان اور عراق کے دیرینہ تعلقات ہیں اور عراقی کمانڈر کی موجودگی دونوں ملکوں کے بہترین تعلقات کی عکاس ہے۔انہوں نے یہ باتیں پاک فضائیہ کے 116 ویں نان ڈی جی کیڈٹس کی پاسنگ آوٹ پریڈ  کے موقع پر کہیں جس میں 17 عراقی کیڈٹس بھی پاس آوٹ ہوئے ۔اس  موقع پر عراقی فضائیہ کے کمانڈر جنرل انور حامد امین  نے خصوصی طور پر شرکت کی ۔  انہوں نے   پاک فضائیہ کے سربراہ سہیل امان  کے ہمراہ کیڈٹس کی مہارتوں کا جائزہ لیا۔ تقریب میں پاکستان اور عراق کے قومی ترانے بھی بجائے گئے۔ پاک فضائیہ کے 116 ویں نان ڈی جی اور 17 عراقی کیڈٹس نے پاس آوٹ ہو کر حلف اٹھایا۔ عراقی فضائیہ کے کمانڈر جنرل انور حامد امین نے  اپنے خطاب میں کہا 1947 میں پاکستان کو تسلیم کیا دونوں ملکوں کے تعلقات مضبوط رشتے میں بندھے ہوئے ہیں اعلیٰ معیار آپ کی زندگی کے ہر پہلو میں ہونا چاہیے۔عراقی افسروں کو تربیت مکمل کرنے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں پاکستانی کیڈٹس بھی تربیت مکمل کرنے پر مبارکباد کے مستحق ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *