ایکسپو سنٹر لاہور میں پاکستان انٹرنیشنل آٹو شو کا افتتاح
لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف ایکسپو سنٹر لاہور پہنچیں، جہاں انہوں نے تین روزہ ...
کوہاٹ دھماکا، صدر اور وزیراعظم کی مذمت، شہباز شریف نے رپورٹ طلب کرلی
اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے کوہاٹ میں پولیس لائنز کے قریب بم ...
افغانستان میں انسانی حقوق کی صورتحال پر اقوام متحدہ کا اظہارِ تشویش، خواتین پر پابندیاں بڑا چیلنج قرارنیویارک اقوام متحدہ نے افغانستان میں انسانی حقوق کی صورتحال، خواتین اور لڑکیوں پر عائد پابندیوں، حکمرانی کے مسائل اور دہشتگردی کے خطرات پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
اقوام متحدہ کی حالیہ رپورٹ اور سلامتی کونسل میں افغانستان کی صورتحال پر بریفنگ میں ملک میں انسانی حقوق کی صورتحال کو ایک اہم چیلنج قرار دیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق خواتین اور لڑکیوں کے تعلیم، روزگار اور عوامی زندگی میں شرکت پر عائد پابندیاں بدستور برقرار ہیں، جبکہ ان پابندیوں کے انسانی حقوق اور معاشرتی زندگی پر اثرات پر بھی تشویش ظاہر کی گئی ہے۔
اقوام متحدہ نے افغانستان میں دہشتگرد گروہوں کی موجودگی اور ملک سے پیدا ہونے والے علاقائی و بین الاقوامی سلامتی کے خطرات کی جانب بھی توجہ دلائی ہے۔
عالمی ادارے نے افغانستان میں انسانی حقوق کے تحفظ، خواتین اور لڑکیوں کے بنیادی حقوق کی بحالی اور ایک جامع حکمرانی کے لیے مزید اقدامات کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
نیویارک: اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ایران پر عائد پابندیوں کی نگرانی کرنے والے ماہرین کے پینل کی مدت میں توسیع سے متعلق امریکی قرارداد کا مسودہ روس اور چین نے ویٹو کردیا۔
15 رکنی سلامتی کونسل میں قرارداد کے حق میں 11 ارکان نے ووٹ دیا، تاہم روس اور چین کے ویٹو کے باعث امریکی مسودہ منظور نہ ہوسکا۔
امریکا کی جانب سے پیش کیے گئے مسودے میں ایران پر پابندیوں کی نگرانی کرنے والے ماہرین کے پینل کی مدت میں توسیع کی تجویز دی گئی تھی۔
روسی اور چینی ویٹو کے بعد سلامتی کونسل میں ایران سے متعلق پابندیوں کی نگرانی کے موجودہ طریقہ کار کے مستقبل پر نئی بحث شروع ہوگئی ہے۔
واشنگٹن:امریکی محکمہ خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ نیویارک میں ہونے والے اقوام متحدہ کی 81 ویں جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے غرض سے ایران کے صدر مسعود پزشکیان اور وزیر خارجہ عباس عراقچی کو ویزے جاری کر دیے گئے ہیں۔
امریکی حکام کا کہنا ہے کہ میزبان ملک کی بین الاقوامی ذمہ داریوں کے تحت ایرانی وفد اور ضروری عملے کے ویزے منظور کیے گئے ہیں، تاہم ماضی کے مقابلے میں وفد کا حجم چھوٹا ہوگا اور ان کی نقل و حرکت پر مخصوص سفری پابندییں عائد رہیں گی۔
دوسری جانب، اسی اجلاس میں شرکت کے خواہاں فلسطینی صدر محمود عباس کو امریکا نے ویزا دینے سے صاف انکار کر دیا ہے۔ واضح رہے کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا یہ اہم اجلاس نیویارک میں شروع ہو رہا ہے جو 28 ستمبر تک جاری رہے گا۔
کابل: افغانستان یونائیٹڈ فرنٹ نے طالبان کے خلاف مزاحمتی کارروائیوں میں شدت لانے کا دعویٰ کرتے ہوئے قندھار اور ہلمند میں تین طالبان سکیورٹی اہلکاروں کی ہلاکت کا دعویٰ کیا ہے۔
تنظیم کے مطابق ہلمند میں ایک سکیورٹی چوکی جبکہ قندھار میں ایک بازار کے قریب کارروائیاں کی گئیں، جن میں طالبان کے تین اہلکار ہلاک ہوئے۔
افغانستان یونائیٹڈ فرنٹ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ طالبان کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ افغانستان کے مختلف علاقوں میں جاری رکھا جائے گا۔ تنظیم نے قندھار سے بلخ اور ہرات سے بدخشاں تک اپنی سرگرمیاں بڑھانے کے عزم کا بھی اظہار کیا ہے۔
تاہم افغانستان یونائیٹڈ فرنٹ کی جانب سے کی جانے والی کارروائیوں اور ہلاکتوں کے دعووں کی آزاد ذرائع سے فوری طور پر تصدیق نہیں ہو سکی۔
واشنگٹن: امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا ہے کہ امریکا اپنی خارجہ پالیسی طے کرتے وقت قومی مفادات کو اولین ترجیح دیتا ہے اور کسی بھی اتحادی ملک کی پالیسی کو بلاشرط اختیار نہیں کرسکتا۔
جے ڈی وینس نے اسرائیل کے ساتھ امریکی تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان دفاعی، عسکری ٹیکنالوجی اور انٹیلی جنس کے شعبوں میں قریبی تعاون موجود ہے، تاہم اس شراکت داری کے باوجود بعض معاملات پر دونوں حکومتوں کے درمیان اختلافِ رائے ہوسکتا ہے۔
ان کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی مختلف مواقع پر یہ مؤقف اختیار کیا ہے کہ اسرائیلی حکومت کی ترجیحات اور امریکی مفادات ہر معاملے میں یکساں نہیں ہوتے۔ ایسی صورت میں امریکی انتظامیہ اپنے قومی مفادات کو سامنے رکھ کر فیصلہ کرسکتی ہے۔
نائب صدر نے نیٹو اور یورپی ممالک سے تعلقات پر بھی بات کی اور کہا کہ امریکا اپنے یورپی اتحادیوں کے ساتھ تعاون کو اہم سمجھتا ہے، تاہم واشنگٹن کی خارجہ پالیسی کو نیٹو کے ہر فیصلے سے منسلک نہیں کیا جائے گا۔
جے ڈی وینس نے کہا کہ امریکا اپنے اتحادیوں کے ساتھ تعلقات برقرار رکھتے ہوئے عالمی معاملات میں اپنے قومی مفادات اور ترجیحات کے مطابق پالیسی فیصلے کرے گا۔
زلمی کا لاہور میں تاریخی معرکہ: حیدرآباد کنگزمین کو شکست، پی ایس ایل ٹرافی بابر اعظم کے نام
لاہور: پشاور زلمی نے پی ایس ایل الیون کے فائنل میں حیدرآباد کنگزمین کا غرور خاک میں ملا دیا۔ سنسنی خیز مقابلے ...
لاہور: پی ایس ایل فائنل کی شام، قذافی سٹیڈیم فنکاروں کی کہکشاں سے جگمگا اٹھا
لاہور: پی ایس ایل 11 کے فائنل کے تاریخی موقع پر قذافی سٹیڈیم میں موسیقی کا میلہ سج گیا، جہاں ملک کے مقبول ...
پی ایس ایل 11 فائنل: پشاور اور حیدرآباد کا ٹکراؤ،فائنل کے تمام ٹکٹس ریکارڈ مدت میں فروخت
لاہور: پاکستان سپر لیگ سیزن 11 کے فائنل کے لیے ٹکٹوں کی طلب تمام ریکارڈ توڑ گئی۔ پشاور زلمی اور حیدرآباد کنگز ...
آئندہ پی ایس ایل سیزن کی منصوبہ بندی اہم فیصلوں کے لیے ورکشاپس کا اعلان
لاہور: پاکستان سپر لیگ کے آئندہ سیزن کی تیاریوں کے سلسلے میں چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی زیر صدارت پی ایس ایل انتظامیہ اور فرنچائز مالکان کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ٹورنامنٹ کی ونڈو، پلیئر ریٹینشن، ڈائریکٹ سائننگ ...
میسی نے 100 گول مکمل کرلیے، انٹر میامی کی تاریخی کامیابی
ارجنٹینا: ارجنٹینا کے سٹار فٹبالر لیونل میسی نے انٹر میامی کے لیے ایک اور اہم سنگِ میل عبور کرلیا، جبکہ ان کی ...
آئی سی سی ایوارڈز: سونال ڈینوشا اور لوسی بارنیٹ اگست کے بہترین کھلاڑی قرار
دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے اگست کے پلیئر آف دی منتھ ایوارڈز کے نتائج جاری کردیے، جس میں سری لنکا ...
ایشین گیمز: پاکستان ویمنز ٹیم نے کوارٹر فائنل میں تھائی لینڈ کو شکست دے دی
لاہور: ایشین گیمز کے ویمنز کرکٹ کوارٹر فائنل میں پاکستان نے تھائی لینڈ کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 3 وکٹوں سے ...
سکول کرکٹ ٹیلنٹ ہنٹ کا نیا سیزن، 21 ہزار کھلاڑیوں کی شرکت
لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے نوجوان کرکٹرز کی تلاش کے لیے سکول کرکٹ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے دوسرے سیزن کی تیاریاں مکمل کرلی ہیں، جس کا باقاعدہ آغاز 19 ستمبر سے ہوگا۔ رواں سیزن میں ملک کے 100 اضلاع کے 1,400 سکولوں سے تقریباً 21 ہزار ...