Sat, September 26, 2026

آبنائے ہرمز سے آزادانہ آمدورفت، فرانس سلامتی کونسل میں قرارداد لائے گا

نیویارک: فرانس نے آبنائے ہرمز میں آزادانہ اور محفوظ بحری آمدورفت کے حق میں اقوام متحدہ کی سلامتی ...

پاکستان، مالدیپ کے پارلیمانی روابط مزید مستحکم کرنے پر اتفاق

کراچی: مالدیپ کے اسپیکر پیپلز مجلس عبدالرّحیم عبداللہ کی قیادت میں اعلیٰ سطحی پارلیمانی وفد نے ...

نیویارک: فرانس نے آبنائے ہرمز میں آزادانہ اور محفوظ بحری آمدورفت کے حق میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں قرارداد پیش کرنے کی تیاری شروع کردی۔

 اقوام متحدہ کے ایک سفارت کار کے مطابق قرارداد کے مسودے پر رکن ممالک سے مشاورت جاری ہے۔ مجوزہ قرارداد میں آبنائے ہرمز میں آزادانہ آمدورفت کے احترام اور سمندری قوانین کی پاسداری پر زور دیا جائے گا۔

 سفارت کار کے مطابق آبنائے ہرمز عالمی بحری تجارت کے لیے اہم گزرگاہ ہونے کے ساتھ ساتھ عالمی توانائی اور غذائی تحفظ کے لیے بھی انتہائی اہم ہے۔

 قرارداد میں آبنائے ہرمز سے بحری جہازوں کی محفوظ آمدورفت یقینی بنانے کے لیے پُرامن اقدامات کی حمایت کی جائے گی۔

 ذرائع کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سالانہ اجلاس کے موقع پر آبنائے ہرمز کی صورتحال پر تبادلہ خیال بھی کیا ہے۔

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کی جانب سے جنگ بندی کی پیشکش مسترد کردی۔ وال اسٹریٹ جرنل کے مطابق ٹرمپ کو خدشہ ہے کہ تہران امریکی مطالبات تسلیم نہیں کرے گا۔

رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ٹرمپ ایران پر دباؤ برقرار رکھنے کے لیے بحری ناکہ بندی ختم کرنے پر بھی آمادہ نہیں اور تہران سے اپنے مطالبات منوانا چاہتے ہیں۔

وال اسٹریٹ جرنل کے مطابق امریکی حکام میں یہ توقع پائی جاتی ہے کہ مڈٹرم انتخابات کے بعد ایران کے خلاف دوبارہ فوجی کارروائی کا امکان موجود ہے۔ تاہم، اس حوالے سے کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا اور امریکی پالیسی میں تبدیلی کا امکان برقرار ہے۔

ایرانی جنگ بندی تجویز میں آبنائے ہرمز کھولنے اور جوہری مذاکرات کی بحالی کے بدلے امریکی ناکہ بندی ختم کرنے کی بات شامل تھی۔

دونوں ممالک کے درمیان جنگ بندی، ایران کے جوہری پروگرام اور آبنائے ہرمز کی صورتحال پر اختلافات بدستور برقرار ہیں۔

ریاض: سعودی عرب نے پاکستان اور ترکی کے ساتھ مشترکہ دفاعی تعاون کے تحت عسکری سربراہان کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا ہے، جس میں سعودی عرب کی سلامتی کے لیے مشترکہ اقدامات پر غور کیا جائے گا۔

 ترک وزارتِ دفاع کے مطابق چیف آف جنرل اسٹاف جنرل سلجوق بیرقدار اوغلو اجلاس میں شرکت کے لیے سعودی عرب جائیں گے۔ اجلاس میں سعودی اور پاکستانی عسکری قیادت بھی شریک ہوگی۔

 سعودی وزارتِ خارجہ کے مطابق اجلاس میں مشترکہ دفاعی معاہدے کے تحت سعودی عرب کی حمایت کے طریقہ کار پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

 ذرائع کے مطابق اجلاس کا فیصلہ نیویارک میں سعودی، پاکستانی اور ترک وزرائے خارجہ کی ملاقات کے دوران کیا گیا۔ تینوں وزرائے خارجہ نے سعودی عرب اور مکہ میں شہری و اقتصادی تنصیبات پر حالیہ حوثی حملوں کی مذمت کی۔

 ملاقات میں علاقائی کشیدگی کم کرنے، بین الاقوامی قانون اور ریاستی خودمختاری کے احترام سمیت سمندری نقل و حمل کی آزادی کو یقینی بنانے کی اہمیت پر بھی زور دیا گیا۔

واشنگٹن: چینی صدر شی جن پنگ اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ملاقات ہوئی، جس میں امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات سمیت اہم عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

 شی جن پنگ نے امید ظاہر کی کہ امریکا اور ایران اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کی طرف واپس آئیں گے اور ایک جامع معاہدے تک پہنچنے میں کامیاب ہوں گے۔ ان کے مطابق مجوزہ معاہدے میں جوہری معاملے سمیت دیگر امور کا حل بھی شامل ہونا چاہیے۔

 ملاقات کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں چینی صدر کے اعزاز میں پروقار عشائیے کا اہتمام کیا۔ اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے امریکا اور چین کے دیرینہ تعلقات اور باہمی ترقی کے عزم کا اعادہ کیا۔

 چینی صدر شی جن پنگ نے امریکی صدر کی میزبانی پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ دونوں بڑی طاقتوں کے درمیان محاذ آرائی کسی کے مفاد میں نہیں اور اس کے نتیجے میں دونوں ممالک کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور چینی صدر شی جن پنگ نے چین اور امریکا کے درمیان تعاون اور باہمی احترام کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

چینی صدر کے اعزاز میں دیے گئے عشائیے سے خطاب کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ چین اور امریکا اپنے عوام کی ترقی اور خوشحالی کے لیے کام کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ تعلقات ہیں اور امریکا چین کے ساتھ متوازن تجارتی تعلقات کے لیے کام کر رہا ہے۔

صدر ٹرمپ نے بتایا کہ چینی صدر کے ساتھ سکیورٹی، سپر انٹیلی جنس اور دیگر اہم امور پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔

چینی صدر شی جن پنگ نے کہا کہ صدر ٹرمپ اور ان کے درمیان متعدد معاملات پر اتفاق ہوا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ چین اور امریکا کے درمیان محاذ آرائی دونوں ممالک کے لیے نقصان دہ ہوگی، اس لیے دونوں بڑی طاقتوں کو باہمی احترام کا رشتہ برقرار رکھنا چاہیے۔

شی جن پنگ نے کہا کہ دونوں ممالک کو ہار جیت کی دوڑ میں شامل ہونے کے بجائے تعاون پر توجہ دینی چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ دنیا اس وقت بڑی تبدیلیوں سے گزر رہی ہے اور مصنوعی ذہانت کی ترقی انسانی کنٹرول میں ہونی چاہیے۔

اس سے قبل وائٹ ہاؤس آمد پر چینی صدر کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ دونوں ممالک کے قومی ترانے بجائے گئے، جبکہ شی جن پنگ نے اہلیہ کے ہمراہ فوجی پریڈ کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر بمبار اور لڑاکا طیاروں نے فلائی پاسٹ کے ذریعے چینی صدر کو سلامی بھی پیش کی۔

زلمی کا لاہور میں تاریخی معرکہ: حیدرآباد کنگزمین کو شکست، پی ایس ایل ٹرافی بابر اعظم کے نام

لاہور: پشاور زلمی نے پی ایس ایل الیون کے فائنل میں حیدرآباد کنگزمین کا غرور خاک میں ملا دیا۔ سنسنی خیز مقابلے ...

لاہور: پی ایس ایل فائنل کی شام، قذافی سٹیڈیم فنکاروں کی کہکشاں سے جگمگا اٹھا

 لاہور: پی ایس ایل 11 کے فائنل کے تاریخی موقع پر قذافی سٹیڈیم میں موسیقی کا میلہ سج گیا، جہاں ملک کے مقبول ...

    پی ایس ایل 11 فائنل: پشاور اور حیدرآباد کا ٹکراؤ،فائنل کے تمام ٹکٹس ریکارڈ مدت میں فروخت

لاہور: پاکستان سپر لیگ سیزن 11 کے فائنل کے لیے ٹکٹوں کی طلب تمام ریکارڈ توڑ گئی۔ پشاور زلمی اور حیدرآباد کنگز ...

آئندہ پی ایس ایل سیزن کی منصوبہ بندی  اہم فیصلوں کے لیے ورکشاپس کا اعلان

لاہور: پاکستان سپر لیگ کے آئندہ سیزن کی تیاریوں کے سلسلے میں چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی زیر صدارت پی ایس ایل انتظامیہ اور فرنچائز مالکان کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ٹورنامنٹ کی ونڈو، پلیئر ریٹینشن، ڈائریکٹ سائننگ ...

پاکستانی گالفر احمد ظفر حیات نے سنگاپور میں میدان مار لیا

سنگاپور: پاکستانی گالفر احمد ظفر حیات نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 35ویں سنگاپور اوپن سینئر امیچر گالف ...

بنگلادیشی کپتان نے پاکستانی پرچم اٹھا کر سب کے دل جیت لیے

جاپان : کھیل کے میدان میں حریف ٹیموں کا مقابلہ اپنی جگہ، تاہم باہمی احترام اور کھیل کے جذبے کی ایک خوبصورت مثال ...

پریزیڈنٹ ٹرافی: محمد شہزاد کی دھواں دار سنچری، عتیق الرحمان کے 136 رنز

اسلام آباد :پریزیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون کے تیسرے راؤنڈ کے پہلے روز بیٹنگ کے شعبے میں محمد شہزاد اور عتیق الرحمان نے ...

 ماسکو کی سرزمین پر پاکستانی پرچم بلند، محمد بُرہان نے میراتھن مکمل کرلی

 ماسکو: پاکستانی نوجوان محمد بُرہان نے ماسکو میراتھن کامیابی سے مکمل کرکے بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کا اعزاز حاصل کرلیا۔ محمد بُرہان ماسکو میراتھن میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے واحد پاکستانی تھے۔ ...