Sun, September 20, 2026

افغان سرزمین سے دہشت گردی نہ رکی تو پاکستان کو دفاعی کارروائی کا حق ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

راولپنڈی: ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا ہے کہ افغان سرزمین سے پاکستان کے ...

پٹرول ریلیف سکیم، اسحاق ڈار نے فعال پٹرول پمپس کو سسٹم میں شامل کرنے کی ہدایت کردی

اسلام آباد: ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیرصدارت پٹرول ریلیف سکیم سے متعلق اجلاس میں شہریوں کو ...

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روس اور ایران پر پابندیوں سے متعلق قانون پر دستخط کر دیے، جس کے بعد دونوں ممالک کے خلاف امریکی پابندیوں کا دائرہ مزید وسیع ہوگیا۔

 امریکی میڈیا کے مطابق قانون کے تحت ایران پر پہلے سے عائد پابندیوں میں توسیع کی گئی ہے، جبکہ روس کے خلاف پابندیوں، محصولات اور دیگر اقتصادی اقدامات کا دائرہ بھی بڑھا دیا گیا ہے۔

 امریکی ایوان نمائندگان نے بل کو 159 کے مقابلے میں 262 ووٹوں سے منظور کیا تھا، جبکہ سینیٹ میں بل کے حق میں 86 اور مخالفت میں 11 ووٹ آئے تھے۔

 نئے قانون کے تحت امریکی صدر کو پابندیوں کی خلاف ورزی کرنے والے ممالک پر 100 فیصد تک محصولات عائد کرنے کا اختیار حاصل ہوگا۔

 امریکی میڈیا کے مطابق قانون کے ذریعے روس اور ایران کے خلاف اقتصادی دباؤ بڑھانے کے لیے امریکی انتظامیہ کو مزید اختیارات دیے گئے ہیں۔

واشنگٹن :امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایران مالی اور عسکری بحران کے باعث معاہدے کا خواہاں ہے، لیکن وہ درست معاہدے کے بغیر اس پر غور نہیں کریں گے۔

 انہوں نے عزم ظاہر کیا کہ امریکی عوام ایران کو ہرگز جوہری ہتھیار نہیں بنانے دیں گے، اور جنگ کے فوراً بعد تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی آ جائے گی۔

افغانستان میں انسانی حقوق کی صورتحال پر اقوام متحدہ کا اظہارِ تشویش، خواتین پر پابندیاں بڑا چیلنج قرارنیویارک اقوام متحدہ نے افغانستان میں انسانی حقوق کی صورتحال، خواتین اور لڑکیوں پر عائد پابندیوں، حکمرانی کے مسائل اور دہشتگردی کے خطرات پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

 اقوام متحدہ کی حالیہ رپورٹ اور سلامتی کونسل میں افغانستان کی صورتحال پر بریفنگ میں ملک میں انسانی حقوق کی صورتحال کو ایک اہم چیلنج قرار دیا گیا۔

 رپورٹ کے مطابق خواتین اور لڑکیوں کے تعلیم، روزگار اور عوامی زندگی میں شرکت پر عائد پابندیاں بدستور برقرار ہیں، جبکہ ان پابندیوں کے انسانی حقوق اور معاشرتی زندگی پر اثرات پر بھی تشویش ظاہر کی گئی ہے۔

 اقوام متحدہ نے افغانستان میں دہشتگرد گروہوں کی موجودگی اور ملک سے پیدا ہونے والے علاقائی و بین الاقوامی سلامتی کے خطرات کی جانب بھی توجہ دلائی ہے۔

 عالمی ادارے نے افغانستان میں انسانی حقوق کے تحفظ، خواتین اور لڑکیوں کے بنیادی حقوق کی بحالی اور ایک جامع حکمرانی کے لیے مزید اقدامات کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

نیویارک: اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ایران پر عائد پابندیوں کی نگرانی کرنے والے ماہرین کے پینل کی مدت میں توسیع سے متعلق امریکی قرارداد کا مسودہ روس اور چین نے ویٹو کردیا۔

 15 رکنی سلامتی کونسل میں قرارداد کے حق میں 11 ارکان نے ووٹ دیا، تاہم روس اور چین کے ویٹو کے باعث امریکی مسودہ منظور نہ ہوسکا۔

 امریکا کی جانب سے پیش کیے گئے مسودے میں ایران پر پابندیوں کی نگرانی کرنے والے ماہرین کے پینل کی مدت میں توسیع کی تجویز دی گئی تھی۔

 روسی اور چینی ویٹو کے بعد سلامتی کونسل میں ایران سے متعلق پابندیوں کی نگرانی کے موجودہ طریقہ کار کے مستقبل پر نئی بحث شروع ہوگئی ہے۔

واشنگٹن:امریکی محکمہ خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ نیویارک میں ہونے والے اقوام متحدہ کی 81 ویں جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے غرض سے ایران کے صدر مسعود پزشکیان اور وزیر خارجہ عباس عراقچی کو ویزے جاری کر دیے گئے ہیں۔

امریکی حکام کا کہنا ہے کہ میزبان ملک کی بین الاقوامی ذمہ داریوں کے تحت ایرانی وفد اور ضروری عملے کے ویزے منظور کیے گئے ہیں، تاہم ماضی کے مقابلے میں وفد کا حجم چھوٹا ہوگا اور ان کی نقل و حرکت پر مخصوص سفری پابندییں عائد رہیں گی۔

دوسری جانب، اسی اجلاس میں شرکت کے خواہاں فلسطینی صدر محمود عباس کو امریکا نے ویزا دینے سے صاف انکار کر دیا ہے۔ واضح رہے کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا یہ اہم اجلاس نیویارک میں شروع ہو رہا ہے جو 28 ستمبر تک جاری رہے گا۔

زلمی کا لاہور میں تاریخی معرکہ: حیدرآباد کنگزمین کو شکست، پی ایس ایل ٹرافی بابر اعظم کے نام

لاہور: پشاور زلمی نے پی ایس ایل الیون کے فائنل میں حیدرآباد کنگزمین کا غرور خاک میں ملا دیا۔ سنسنی خیز مقابلے ...

لاہور: پی ایس ایل فائنل کی شام، قذافی سٹیڈیم فنکاروں کی کہکشاں سے جگمگا اٹھا

 لاہور: پی ایس ایل 11 کے فائنل کے تاریخی موقع پر قذافی سٹیڈیم میں موسیقی کا میلہ سج گیا، جہاں ملک کے مقبول ...

    پی ایس ایل 11 فائنل: پشاور اور حیدرآباد کا ٹکراؤ،فائنل کے تمام ٹکٹس ریکارڈ مدت میں فروخت

لاہور: پاکستان سپر لیگ سیزن 11 کے فائنل کے لیے ٹکٹوں کی طلب تمام ریکارڈ توڑ گئی۔ پشاور زلمی اور حیدرآباد کنگز ...

آئندہ پی ایس ایل سیزن کی منصوبہ بندی  اہم فیصلوں کے لیے ورکشاپس کا اعلان

لاہور: پاکستان سپر لیگ کے آئندہ سیزن کی تیاریوں کے سلسلے میں چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی زیر صدارت پی ایس ایل انتظامیہ اور فرنچائز مالکان کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ٹورنامنٹ کی ونڈو، پلیئر ریٹینشن، ڈائریکٹ سائننگ ...

سکول کرکٹ کو فروغ دینے کے لیے پی سی بی کا بڑا اقدام

 لاہور: چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے کہا ہے کہ ملک میں سکول کرکٹ کے فروغ کے لیے پی سی بی نے جامع ...

فرسٹ کلاس کرکٹر محمد فاروق نے بیٹنگ میں بڑا ریکارڈ بنا ڈالا

کراچی : پریذیڈنٹس ٹرافی گریڈ ون کے دوسرے راؤنڈ میں ایم آئی ٹی کے محمد فاروق نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے فرسٹ کلاس ...

ایشین گیمز کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب آج ہوگی

جاپان : جاپان کے شہر ایچی ناگویا میں ایشیئن گیمز کے آغاز کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں، کھیلوں کے اس بڑے ایونٹ ...

 ایشین گیمز 2026 کا رنگا رنگ آغاز، فاطمہ ثنا کی قیادت میں پاکستانی دستے کی شرکت

ایچی ناگویا: جاپان کے شہر ایچی ناگویا میں ایشین گیمز 2026 کا رنگا رنگ آغاز ہوگیا۔ افتتاحی تقریب میں فاطمہ ثنا کی قیادت میں پاکستانی دستے نے شرکت کی۔  پاکستان کا 230 کھلاڑیوں اور آفیشلز پر مشتمل دستہ 23 مختلف کھیلوں میں ملک ...